بیلسٹک میزائل

بیلسٹک میزائل


پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا میزائل کی تربیتی لانچنگ کا مقصد تربیت اور تکنیکی پیرا میٹرز کا جائزہ لینا تھا ، بیلسٹک میزائل شاہین ٹو زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

اسٹرٹیجک پلان ڈویژن، آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا، ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور دیگر عملے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب تجربے پر متعلقہ  ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

 پاکستان کا بلیسٹک میزائل شاہین 3کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی  سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top