ڈٖھاکا: نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ مقرر

ڈٖھاکا: نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ مقرر


وزیر اعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلادیش میں عبوری حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا۔ عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس میں ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنمابھی شریک تھے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس میں ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنمابھی شریک تھے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے باقی ارکان کا فیصلہ مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیشی طلبہ تحریک نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top