صہیونی فورسز نے خان یونس میں ایک خیمے کو بے رحمانہ بمباری کا نشانہ بنادیا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینیوں کے پاس اپنے گھروں کے ملبے پر یا اس کے پاس خیمے لگا کے رہنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
شہید ہونے والے بے گھر لوگ تھے جنہوں نے خان یونس کے مشرقی علاقے اباسان میں اپنے خیمے لگا رکھے تھے اور ابھی چند روز قبل ہی اسرائیلی افواج نے اس علاقے سے انخلا کیا تھا۔ فلسطینیوں کے پاس اپنے گھروں کے ملبے پر یا اس کے پاس خیمے لگا کے رہنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے مغربی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا اور شہر کے ایک انتہائی مصروف علاقے میں ایک اپارٹمنٹ پر حملہ کردیا جس میں کم از کم 4 فلسطینی شہید ہوگئے، شہر کے حماد علاقے میں ایک اور فضائی حملہ بھی ہوا جس نے وہاں ایک اپارٹمنٹ کو ہدف بنایا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اسرائیلی فورسز نے خیموں کو نشانہ بنایا ہو بلکہ فلسطینیوں کا ماننا ہے کہ وہ کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں، اسرائیل کی فوج کی جانب سے علاقے کو محفوظ زون قرار دیے جانے کے باوجود اسرائیلی فورسز وہاں کارروائیاں کر رہی ہیں۔
خان یونس میں فلسطینی سڑکوں پہر بکھرے ہوئے ہیں ، انہیں بار بار بے گھر کیا جارہا ہے، وہ نہیں جانتے کہ انہیں کہاں جانا ہے، ہر طرف تباہی ہے اور انفراسٹرکچر بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔