پاک بنگلا دیش دوسرا ٹیسٹ کراچی سے راولپنڈی منتقل

پاک بنگلا دیش دوسرا ٹیسٹ کراچی سے راولپنڈی منتقل


پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر کے دوران کراچی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہوم سیزیز کے دونوں ٹیسٹ میچز اب راولپنڈی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے اور دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے شروع ہوگا، ٹیسٹ میچ کی منتقلی کا سبب نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تعمیراتی کام کا ہونا ہے۔

پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ تعمیراتی ماہرین سے مشورے کے بعد کیا گیا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے کہا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا۔

جاری بیان میں کہا گیا تھا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ کیا، اپنے قابل قدر شائقین کی قدر کرتے ہیں لیکن ان کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے اہم ہے، یہ تعمیراتی کام آئی سی سی چیمپینزٹرافی کے لیے اسٹیڈیم کو بہترین سہولتوں میں لانے کے لیے ہے۔

پی سی بی نے کہا تھا کہ کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل کردی گئی، جن لوگوں نے ٹکٹ خرید لیے ہیں، ان کی رقم انہیں واپس کردی جائے گی۔

پاک، بنگلا دیش ٹیموں کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس

بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

دونوں ٹیمیں فزیکل فٹنس کے بعد باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس میں مصروف رہیں۔

پاک بنگلہ دیش کا دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top