جلد کو صحت مند اور چمکدار بنانے کا آسان طریقہ

جلد کو صحت مند اور چمکدار بنانے کا آسان طریقہ


پیلے رنگ کا پیٹھا کدو کا شمار سبزی میں کیا جاتا ہے اور اس کا تعلق لوکی اور ہرے کدو کی نسل سے ہے جو خصوصیات سے مالا مال ہے۔

پیٹھا کدو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جس میں وٹامن اے، ای، سی اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے ساتھ ساتھ زنک اور آئرن، میگنشیم شامل ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ اس سبزی کے بیج میں بھی قدرت نے جسم کو فائدہ پہنچانے والی خصوصیت رکھی ہے۔

پیٹھا کدو جلد کیلئے ضروری کیوں؟

اس سبزی میں اینٹی آکسیڈینٹ بھاری مقدار موجود ہوتا ہے جو جلد سے جھریوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ یہ جلد کو شاداب بنا کر اسے چمکدار بھی بناتا ہے۔

فیس ماسک کیسے بنایا جائے؟

پیٹھا کدو کا فیس ماسک بنانا نہایت آسان ہے اور اس کیلئے صرف تین اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔

سب سے پہلے حسب ضرورت کدو کو لےکر اس میں ایک چمچ شہد ڈال لیں اور ایک چٹکی دار چینی کا پاؤڈر شامل کریں، اسے اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور 15 منٹ کیلئے جلد پر لگا رہنے دیں اور پھر آخر میں سادے پانی سے جلد صاف کرلیں۔

اس فیس ماسک سے بے رونق جلد میں نکھار آنے کے ساتھ ساتھ جلد میں چمک بھی آجائے گی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top