آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا


بنگلادیش میں سیاسی کشیدگی کے باعث رواں سال اکتوبر میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بیک اپ وینیوز میں بھارت، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں صورتحال کو مانٹیر کیا جارہا ہے، صورتحال سےمتعلق آئی سی سی ، بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہے۔

آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح ایونٹ میں شریک ہونے والے ممالک کی کھلاڑیوں کی حفاظت ہے۔

رپورٹ کے مطابق 3 ممالک نے اپنے شہریوں کو بنگلادیش کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ نواں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 بنگلا دیش میں 3 سے 20 اکتوبر تک شیڈول ہے۔

بنگلا دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے پیر کو اعلان کیا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا اور اب ملک میں عبوری حکومت بنائی جائے گی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top