190 ملین پاونڈ کیس، چیف جسٹس پراپرٹی ٹائیکون کو کیوں نہیں بلاتے؟ علیمہ خان

190 ملین پاونڈ کیس، چیف جسٹس پراپرٹی ٹائیکون کو کیوں نہیں بلاتے؟ علیمہ خان


راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 پاؤنڈ کیس میں چیف جسٹس پراپرٹی ٹائیکون کو کیوں نہیں بلاتے؟

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاضی فائز عیسی سے پوچھنا چاہتی ہوں پراپرٹی ٹائیکون کا نام کیوں نہیں لیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان نے 190 ملین پاؤنڈ پر ریمارکس دیئے لیکن پراپرٹی ٹائیکون کو عدالت نہیں بلا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر شیر افضل پروگرام چھوڑ کر چلے گئے

علیمہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پراپرٹی ٹائیکون پر جرمانہ عائد کیا تھا۔ پراپرٹی ٹائیکون عدالت میں پیش ہوں اور جواب دیں۔ جن جن کے اس کیس میں نام ہیں ان کو بھی طلب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے ججز نے آئندہ ہفتے کو سزا کے لیے رکھا ہوا ہے لیکن ہمارے وکلا کو آج بھی تاخیر سے اڈیالہ جیل میں جانے دیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top