ملک بھر میں کل(منگل) سے طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔
اگلے دو روز میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
کمار سانو کی عمران خان کیلئے گانا گانے کی تردید
شہریوں کو دیر ، سوات، کوہستان ، استور، گلگت، اسکردو کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔دوسری جانب ملکہ کوہسار مری آنے والے سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
سی ٹی او مر ی بینش فاطمہ نے کہا ہے کہ مر ی میں داخل ہونے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس، پبلک سروس گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے، بڑی گاڑیوں کے داخلے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔
امریکا نے ایک بار پھر اولمپکس کا تاج اپنے سر سجا لیا
ان کا کہنا تھا کہ سیاح مر ی آنے کے لیے مکمل طور پر درست گاڑی کا انتخاب کریں، گاڑی کے وائپر اور لائٹس مکمل طور پر درست حالت میں رکھیں، سلپری روڈ اور خطرناک موڑ ہونے کی وجہ سے تیز رفتاری سے گریز کریں۔
دوران ڈرائیونگ ون وے کی خلاف ورزی اور غلط اوور ٹیکنگ نہ کریں، مر ی کی تمام سڑکیں دو طرفہ ہیں لہذا ڈبل لائن بنانے سے گریز کریں۔
بنگلہ دیش نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا
بینش فاطمہ کا کہنا تھا کہ سیاح گاڑی کو روڈ پرکھڑی کرکے تصاویر نہ بنائیں تا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، شاہراہوں پر کھڑے ٹریفک وارڈنز اور ضلعی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔