ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب کا ارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے کا انعام

ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب کا ارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے کا انعام


پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کے لیے ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض ملک نے بیس لاکھ کا چیک دے دیا۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج لاہور کے سفاری پارک پہنچے جہاں قومی ہیرو کو پارکس کے مختلف حصوں کی سیر کروائی گئی۔ ارشد ندیم نے لاہور سفاری پارک میں صفائی ستھرائی اور پارک کی جدید طرز پر تزئین و آرائش کو قابلِ ستائش قرار دے دیا۔

اس موقع پر ارشد ندیم نے لاہور سفاری پارک کے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔ ارشد ندیم نے ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض ملک کے ہمراہ آزادی کی خوشی اور گولڈ میڈل کی کامیابی پر کیک بھی کاٹا۔

گورنر پنجاب کا ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور گاڑی کا تحفہ

اس موقع پر پاکستانی اولمپئن کا کہنا تھا کہ سفاری پارک میں مجھے بلا کر عزت سے نوازا گیا، شکر گزار ہوں۔ سفاری پارک میں لاکھوں لوگ سیروتفریح کے لیے آتے ہیں، یہاں سہولیات فراہم کرنا بہت اچھا اقدام ہے۔

ارشد ندیم نے مزید کہا کہ میرے گولڈ میڈلز جیتنے سے تمام پاکستانی ایک پیج پر ہیں، مجھے بہت خوشی ہے۔ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top