راولپنڈی: پاک فوج نے مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارت پوسٹ کو تباہ کر دیا۔
بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی پوسٹ کو ایک اور منہ توڑ جواب دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر پاک فوج کی بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر ڈالا۔
پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں آ گئی اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاک فضائیہ کی طاقت سے دنیا متاثر
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔ اور پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔