پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرائے سے بڑھ گئے،بلوم برگ

پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرائے سے بڑھ گئے،بلوم برگ


بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرائے سے بڑھ گئے ہیں۔

اپنی رپورٹ میں بلوم برگ میں کہا ہے کہ پاکستانی گھروں کے کرائے سے زیادہ بجلی کے بل اداکررہے ہیں،پاکستان میں بجلی جولائی میں 18فیصدمہنگی ہوئی۔

پاکستان میں بجلی کے نرخ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے بڑھائے گئے،پاکستان آئی ایم ایف سے7ارب ڈالرقرض کاپروگرام لیناچاہتا ہے۔

پاکستان میں2021سے اب تک بجلی 155فیصدمہنگی ہوئی،پاکستان میں بجلی کے بل عوام کے لیے بڑی اذیت ہیں۔

پاکستان میں مہنگائی ایشیائی ملکوں میں سب سے زیادہ ہے،پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح12فیصدہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top