وفاقی حکومت کا پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد کسی بھی شہر میں پاسپورٹ بنانا ممکن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اب ملک بھر کے کسی بھی شہر میں واقع نیشنل بینک کی کسی بھی شاخ میں فیس جمع کرائی جاسکے گی۔

وزارت داخلہ نے نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغازکردیا

ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کے طرز پر پاسپورٹ بنایا جاسکے گا۔

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کی سمری وزارتِ داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد پاسپورٹ رولز میں ترمیم کردی جائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top