وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف

وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف


اسلام آباد: وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں ہوا۔ وزارت داخلہ نے سال 23-2022 میں 43 کروڑ 32 لاکھ 94 ہزار 750 روپے فیس وصول کر کے 48 ہزار 450 اسلحہ لائسنس جاری کیے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران 16 ہزار 331 ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جبکہ 32 ہزار 209 غیر ممنوعہ لائسنس جاری کیے گئے۔ سال 23-2022 میں وزارت داخلہ نے 28 کروڑ روپے فیسیں وصول کر کے 17 ہزار 747 نئے اسلحہ لائنس جاری کیے۔

نئے اسلحہ لائسنس میں غیر ممنوعہ لائسنس 7 ہزار 435 جبکہ ممنوعہ لائسنس 10 ہزار 312 تھے۔ وزارت داخلہ نے 43 کروڑ کے اسلحہ لائسنس جاری کیے لیکن نادرہ کے ریکاڈر میں 42 کروڑ کا ریکارڈ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے،محمود مولوی کادعوی

وزارت داخلہ سے ایک ہزار 985 اسلحہ لائسنس اور فیسوں کی مد میں ایک کروڑ92 لاکھ روپے کا ریکارڈ غائب ہو گیا۔

سال 23-2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران اسلحہ لائسنسوں کی مد میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ہدایت پر متعلقہ افسران کو او ایس ڈی کر کے وزارت داخلہ میں کمیٹی بنائی گئی اور نئے افسران تعینات کیے گئے تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top