لاہور: ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے درخواست آج جمعہ کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں۔
انٹرنیٹ کی بندش سے کاروبار حتیٰ کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہا ہے۔ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف
درخواست گزار نے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔