پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک بار پھر ملاقات نہ ہو سکی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے ملنے گیا لیکن کیس کی سماعت جلد ختم ہونے کے باعث میں ملاقات نہ ہو سکی ۔ میں بانی پی ٹی آئی سے مل کر انکوائری کا مطالبہ کرنا چاہتا ہوں،پارٹی میں میرے ساتھ جو کیا گیا اس کی انکوائری ضروری ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان سے چلاجاؤں گا،شیر افضل مروت
انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو میرے خلاف کیا گیا ، میرے خلاف انکے کانوں میں زہر گھولا گیا ہے، میں مطالبہ کرتا ہوں انکوائری ہو میرے ساتھ ایسا کرنے والے سامنے آئے، میرے خلاف تمام تر انتہائی اقدام اٹھانے کے باجود میں بانی تحریک انصاف کے سامنے مسئلہ اٹھاں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے کچھ لوگوں کی جانب سے پرویز خٹک،فواد چودھری،عون چودھری اور عمران اسماعیل کو واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے سامنے میری سٹوری بلے باز سے شروع ہو گی اور پارٹی میں جن لوگوں کو واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے اس پر بات ختم ہو گی۔