علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، حامد رضا اور دیگر کی غیر قانونی حراست افسوسناک ہے۔

اپنے بیان میں علی امین  نے کہا کہ حراست میں لینے کے بعد ان کو اڈیالہ سے 80 کلومیٹر دور ویرانے میں چھوڑنا قابلِ مذمت ہے، پنجاب پولیس کا خواتین کے ساتھ ناروا سلوک ریاستی جبر و تشدد اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، وقت آنے پر اس کا حساب لیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور وزیراعلی ہیں، انکے رابطے ہر سطح پر ہوتے ہیں، شیخ وقاص اکرم

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام حدیں پار کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات کی اجازت نہ دینا قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، عدلیہ اپنے احکامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ حکومت ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے باز آئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top