علی امین جوش میں زیادہ بول گئے، ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی، عمران خان

علی امین جوش میں زیادہ بول گئے، ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کو نامناسب قرار دے دیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے گفتگو کی تائید نہیں کرتا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صحافیوں کے بارے میں ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔

حکومت نے پالیسی پر نظرثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائیگا، شاہ محمود

عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور جوش خطابت میں بہت زیادہ بول گئے۔ صحافی جس پریشر میں کام کر رہے ہیں وہ جہاد کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا صحافیوں سے متعلق بیان سامنے آیا تھا جس پر صحافی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top