عام انتخابات میں نوجوان ووٹرز کی شمولیت کتنی تھی؟ رپورٹ جاری

عام انتخابات میں نوجوان ووٹرز کی شمولیت کتنی تھی؟ رپورٹ جاری


پلڈاٹ نے نوجوانوں کی عام انتخابات 2024 میں شمولیت سے متعلق  رپورٹ جاری کی  ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان ووٹرز کا ٹرن آئوٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر 48 فیصد رہا،نوجوانوں کا ووٹر ٹرن آئوٹ 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ تھا۔

نوجوانوں کا ٹرن آئوٹ مجموعی ووٹر ٹرن آئوٹ سے بھی زیادہ رہا،مجموعی ووٹر ٹرن آئوٹ گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں کم تھا لیکن نوجوانوں کا ٹرن آئوٹ بڑھا۔

بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے معیار کا مسودہ تیار

الیکشن میں 18 سے 35 سال کے رجسٹرڈ ووٹرز 44.2 فیصد تھے،پیپلز پارٹی نے 2018 میں 18 فیصد اور 2024 میں 11 فیصد ٹکٹس نوجوانوں کو دی،پی ٹی آئی نے 2018 میں 17 فیصد ٹکٹس نوجوانوں کو دی تھی۔

ایم کیو ایم نے 2018 میں 17 فیصد اور 2024 میں 19 فیصد ٹکٹس نوجوانوں کو دی،مسلم لیگ ن نے 2018 میں 13 فیصد اور 2024 میں 11 فیصد ٹکٹس نوجوانوں کو دیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top