اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے دشمن نے اندھیرے میں ماضی کی طرح چھپ کر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم متحد ہے۔ اور بہادر افواج نے ہندوستان کے مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔ اور تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر ہندوستان نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ اور گزشتہ شب بھارتی حملے میں کئی پاکستانی شہید ہوئے۔ پہلگام واقعے کے الزامات ہمیشہ کی طرح جھوٹ ثابت ہوئے۔ بھارت نے دنیا کو بتانا چاہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان ملوث ہے۔