توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں موجود کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، ان کیخلاف بھرپور کارروائی ہوگی، انسداد بجلی چوری کیلئے ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت توانائی اور پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پاور ڈویژن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے ایس او پیز اور سٹیئرنگ کمیٹی کو نوٹیفائی کر دیا گیا ہے، اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی پذیرائی کے حوالے سے پیکیج تیار کیا جا رہا ہے۔

جولائی میں بجلی کی قیمت 9روپے یونٹ رہی، بل 80 روپے سے کیوں آرہا ہے؟ ڈاکٹر اعجازگوہر

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام، لائن لاسز میں کمی، بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لانا اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بجلی کی ترسیل کی پانچ کمپنیوں میں شفاف عمل کے ذریعے نئے بورڈ چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کی گئی ہے، امید ہے ان نئی تعیناتیوں سے ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر اور سیکرٹری پاور ڈویژن کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی، انسداد بجلی چوری اور دیگر معاملات پر چاروں صوبوں کا دورہ کرنے اور صوبائی حکومتوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد بجلی چوری کیلئے ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی جائے، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں موجود کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کیخلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔

مختلف شہروں میں بارشوں سے تباہی ، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 8 افراد جاں بحق

وزیراعظم نے ڈسکوز کی عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے کچہریوں کے نظام کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے، صوبائی حکومتوں کو انسداد بجلی چوری کے حوالے سے پولیس فورس اور تحصیلداروں کی تعداد ڈسکوز کی ضرورت کے مطابق پوری کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے بنائی گئی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس فی الفور طلب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top