تربیلا ڈیم اپنی صلاحیت کے مطابق مکمل بھر گیا

تربیلا ڈیم اپنی صلاحیت کے مطابق مکمل بھر گیا


ملک بھر میں ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم اپنی صلاحیت کے مطابق مکمل بھر گیا۔

ترجمان واپڈا نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ہے، تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 56 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 35 ہزار 600کیوسک ہے۔

واپڈا ترجمان کے مطابق منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 25 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 85 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار400 کیوسک ہے۔

ملک بھر میں آئندہ 2روز میں موسلادھار بارش کا امکان

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 62 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 38 ہزار 300 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 66 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 66 ہزار400 کیوسک ہے۔

واپڈا کے ترجمان نے کہا ہے کہ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 51 لاکھ 69 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑفٹ ہے، تربیلا،منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 کروڑ 10 لاکھ37 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top