برطانیہ، پیر کو سال کا گرم ترین ریکارڈ، بلیو وارننگ جاری

برطانیہ، پیر کو سال کا گرم ترین ریکارڈ، بلیو وارننگ جاری


برطانیہ میں گزشتہ روز سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد متعدد علاقوں میں بلیو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہر کیمبرج میں درجہ حرارت 34.8 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ لندن سمیت کئی علاقوں میں آئندہ چند روز موسم گرم رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کے سبب سخت چیلنجز درپیش ہیں۔ گلوبل وارمنگ سے زمین خطرناک نکتہ کے قریب پہنچ رہی ہے، اس گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں قدرتی ماحول میں بڑی تبدیلیاں آسکتی ہیں۔

برطانیہ کا ویزا دینے سے انکار، سنجے دت سن آف سردار 2 سے ڈراپ

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرمی سے اموات روکنے کے لیے رویوں اور سماجی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ گلوبل وارمنگ سے آنے والی ان تبدیلیوں کو بدلنا اگر ناممکن نہیں تو انتہائی دشوار ضرور ہوگا۔

امریکی  میڈیا کے مطابق  یورپ میں پچھلے برس گرمی سے 47 ہزار اموات ہوئی تھیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top