کوئٹہ: تربت پولیس کے ایک ڈی ایس پی اور 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو بدعنوانی کے الزام پر عہدوں سے معطل کر دیا گیا۔
سی سی پی او کوئٹہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈی ایس پی چاکر خان، اے ایس آئی خورشید احمد اور اے ایس آئی عبدالحمید شامل ہیں۔
تینوں پولیس افسران کو سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک اور ٹیم ممبر کو فارغ کر دیا
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں پولیس افسران کی مکران ڈویژن میں تین سال تک تقرر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔