چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ سست ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے ہم کوئی آرڈر جاری کریں، یہ بتائیں کہ دراصل ہو کیا رہا ہے؟۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست اور فائر وال تنصیب کے خلاف درخواست پر سماعت کی، پٹیشنر کی جانب سے ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
انٹرنیٹ بند کیا نہ سلو، دباؤ وی پی این کی وجہ سے آیا، وزیر مملکت آئی ٹی
چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آج کل انٹرنیٹ سست ہو گیا ہے؟ کون سی وزارت اس سے متعلقہ ہے، پتہ چلے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی کی وجہ کیا ہے؟ اس سے متعلق پی ٹی اے سے پوچھیں یا وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے؟۔
ایک کیس میں گرفتار شخص تمام مقدمات میں گرفتار تصور ہو گا ، اسلام آباد ہائیکورٹ