اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تنخواہ دار طبقے کی الائنس نے ٹیکسز میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔
تفصیلات کے مطابق سیلرڈ کلاس الائنس کی جانب سے تنخواہوں پر نافذ کیے جانے والے ٹیکسز کے خلاف سعودی پاک ٹاور سے سیونتھ ایونیو تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
مظاہرین نے جناح ایونیو پہنچ کر احتجاج کیا۔ جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر ٹیکسز کے خلاف اور انہیں واپسی لینے کے مطالبات کے نعرے درج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: میٹرو پولیٹن کارپویشن میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین برطرف
شرکا نے حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے شرکا نے ٹیکس کم کرنے، تنخواہ دار طبقے کو جینے دو کے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کی وجہ سے گزارا مشکل ہو گیا ہے لہذا حکومت نافذ کیے جانے والے ٹیکسز میں ریلیف دے اور فوری طور پر اضافہ واپس لے۔