قبض سے کون سی جان لیوا بیماریاں ہوسکتی ہیں؟ جانیے

قبض سے کون سی جان لیوا بیماریاں ہوسکتی ہیں؟ جانیے


قبض ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا لگ بھگ ہر فرد کو ہی ہوتا ہے۔ بزرگوں میں یہ زیادہ عام ہوتا ہے مگر ہر عمر کے افراد اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

ویسے تو اسے زیادہ سنگین تصور نہیں کیا جاتا مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ دائمی قبض سے دل سے جڑے امراض بشمول ہارٹ اٹیک، فالج اور ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی اس تحقیق کے لیے یوکے بائیو بینک سے 4 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کو حاصل کیا گیا۔

ان 4 لاکھ میں سے 23 ہزار 814 افراد میں دائمی قبض کے شکار تھے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ قبض کے شکار افراد میں دل سے جڑے جان لیوا امراض کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

اسی طرح تحقیق میں قبض اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان تعلق بھی دریافت کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر قبض کے شکار ہوں تو ان میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ 34 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ قبض سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ ہارٹ اٹیک اور فالج کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بیشتر افراد قبض کو زیادہ سنگین نہیں سمجھا جاتا حالانکہ یہ امراض قلب کا شکار بنانے والی ایک اہم وجہ ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وجوہات تو ابھی واضح نہیں مگر ممکنہ طور پر جینیاتی عناصر اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق دنیا بھر میں 14 فیصد آبادی کو قبض کا سامنا ہوتا ہے اور نتائج سے لگتا ہے کہ یہ عام عارضہ امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

 




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top