بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے سے علیحدگی کی خبروں پر ایک طویل عرصے خاموشی اختیار کیے رکھنے کے بعد بالاخر لب کشائی کردی۔
طویل عرصے طلاق کی خبروں پر چپ رہنے کے بعد اب ابھیشک بچن نے برطانوی میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوالات پر اپنا جواب دیتے ہوئے ان رپورٹرز کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیے جو ان کی اور ایشوریا کی طلاق کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں
ابھیشیک بچن نے طلاق کے سوال کے جواب میں اپنی ویڈنگ رِنگ دکھائی اور کہا کہ ہم ابھی بھی شادی شدہ ہیں اور میرے پاس اس حوالے سے کچھ اور بتانے کو ہے ہی نہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ آپ سب کسی بھی بات کو اپنے حساب سے رنگ دے دیتے ہیں، مجھے سمجھ آتا ہے کہ آپ سب یہ کیوں کرتے ہیں کیونکہ آپ کو خبریں شائع کرنا ہوتی ہیں۔
ابھیشک بچن نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں، ہم سیلیبریٹیز ہیں اور ہمیں یہ سب سہنا ہی پڑتا ہے۔