پاکستانی روپے کی اونچی اڑان، ڈالر پستی کا شکار

پاکستانی روپے کی اونچی اڑان، ڈالر پستی کا شکار


کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 10 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 44 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 34 پیسے کا ہو گیا۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 24 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ خیال رہے گزشتہ روز ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد جس کے بعد 278 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 70 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 40 پیسے رہی ۔ دیگربڑی کرنسیوں میں یورو 20 پیسے کے اضافے سے 362.60 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 2 روپے 30 پیسے کے اضافے سے 362.30 روپے کا ہو گیا۔

خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال کی قیمت 74.52 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت 76.32 روپے رہی۔

دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی 2512 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہو گیا، جس سے نئی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top