ٹرمپ کی چین کو سخت وارننگ، اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان

ٹرمپ کی چین کو سخت وارننگ، اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر چین مقناطیس فراہم نہ کرے تو امریکہ ان پر 200 فیصد ٹیرف عائد کر سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ چین نے اگر امریکہ کو مقناطیس فراہم نہیں کیے تو ہمیں 200 فیصد ٹیرف لگانا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس ٹیرف لگانے کی طاقت موجود ہے اور اگر ہم ایسا کریں تو چین سے تجارتی تعلقات متاثر ہوں گے، لیکن اس کا ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ بھاری ٹیرفز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے، تاہم امریکہ کے پاس ایسے آپشنز موجود ہیں جنہیں استعمال کرنے سے چین پر شدید اثر پڑ سکتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کی 90 فیصد میگنیٹ مارکیٹ چین کے کنٹرول میں ہے، جو سیمی کنڈکٹر چپس، جدید ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فونز کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اپریل میں چین نے جوابی اقدام کے طور پر متعدد نایاب معدنیات اور میگنیٹس کو اپنی برآمدی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top