صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی میں مدد کے لیے تیار ہیں، ٹیمی بروس

صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی میں مدد کے لیے تیار ہیں، ٹیمی بروس


ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی میں مدد کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدر امن کیلئے اپنی پیشکش کرچکے ہیں۔ یہ ان ممالک پر منحصر ہے کہ وہ مدد کی پیشکش کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ تمام ممالک کو اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا پورا حق ہے۔

صدر ٹرمپ دنیا کے بہترین ڈیل کرنے والے شخص ہیں، مشرق وسطیٰ کے شراکت دار ممالک ہمارے ارادوں اور مقاصد کو سمجھتے ہیں۔

تمام تر خدشات کے باوجود ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top