روس جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل غارت گری جاری رکھے ہوئے ہے: یوکرینی صدر

روس جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل غارت گری جاری رکھے ہوئے ہے: یوکرینی صدر


یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے حملوں سے معلوم ہوتا ہے کہ روس کو سفارت کاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ روسی دارالحکومت کیف پر گزشتہ رات روسی حملےمیں8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ کیف پر حملے سے ظاہر ہے کہ روس کو حقیقی سفارت کاری میں دلچسپی نہیں، روس مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائلوں کو چُنتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدرنے روس پر نئی پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روس جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل غارت گری جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے ڈرون فورسز کے کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات روس میں 2 آئل ریفائنریز کونشانہ بنایاہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top