ترکیہ کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان

ترکیہ کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان


غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے جمعہ کے روز ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے غزہ پر مرکوز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ تجارت مکمل طور پر روک دی ہے۔ ہم ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دیتے اور نہ ہی اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ دو سال سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور بنیادی انسانی اقدار کو پامال کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی کسی بھی ایسے منصوبے کو مسترد کرتا ہے جس کے تحت فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جائے، اور ایسے تمام منصوبے کالعدم قرار پاتے ہیں۔

خیال رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے 1949 میں سفارتی تعلقات قائم کیے تھے اور 1990 کی دہائی میں عسکری، تجارتی اور انٹیلی جنس تعاون میں بھی اضافہ ہوا۔ تاہم 2000 کی دہائی میں اسرائیل کی فلسطینی پالیسیوں کے باعث تعلقات بگڑنے لگے، اگرچہ 2010 کے بعد کچھ بہتری بھی آئی تھی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top