بھارت کی جانب سے چین کے مذہبی معاملے میں مداخلت، چینی سفیر کا سخت ردِعمل

بھارت کی جانب سے چین کے مذہبی معاملے میں مداخلت، چینی سفیر کا سخت ردِعمل


بھارت کی جانب سے چین کے مذہبی معاملے میں مداخلت کرنے پر چینی سفیرنے سخت ردِعمل دے دیا۔ بھارت خود انتشار کا شکار ہے مگر مودی سرکار کی چین کے پرامن خطے کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی عادت نہ گئی۔ بھارتی عہدیدار کی جانب سے چین کے مذہبی معاملے پر تبصرے پر ، بھارت میں چین کے سفیر ژو فیہونگ نے سخت رد عمل دے دیا۔

ژو فیہونگ نے رد عمل میں کہا کہ بھارتی حکام کی دلائی لاما سے متعلق حالیہ باتیں چین کے داخلی معاملات میں مداخلت ہیں۔

بھارت کی جانب سے دلائی لامہ کے جانشین پر تبصرہ چین کی خودمختاری پر کھلا وار ہے،دلائی لاما کا سلسلہ نسب چین کے تبت میں ہی تشکیل پایا۔

چین مذہبی امور میں آزادی اور خودمختاری کے اصول پر قائم ہے، مذہبی عہدوں کی منظوری کا اختیار صرف چین کو حاصل ہے۔

کسی بیرونی تنظیم یا ریاست کو چین کے معاملات میں مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

بھارت کا چین کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی کرنا سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top