ایران کے تازہ میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم آپے سے باہر

ایران کے تازہ میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم آپے سے باہر


ایران کے تازہ میزائل حملوں سے ہونے والی تباہی کے بعد اسرائیلی وزیراعٖظم نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ظالموں کو اسپتال پرحملےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ آج کے حملے کا خامنہ ای سے بدلہ لیں گے، خامنہ ای بنکر میں بیٹھ کر عوام پر حملے کروارہے ہیں، ہم آیت اللہ خامنہ ای کی حکومت کو تہس نہس کر دیں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تہران میں موجود خطرے کو ختم کرنے کے لیے حملوں میں شدت کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے آج صبح ایک دفعہ پھر اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے جس سے اب تک 65 اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہےکہ یہ حالیہ جنگ میں ایران کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔ اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج صبح ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر، انٹیلی جنس کیمپ کو نشانہ بنایا ہے جب کہ ساروکا اسپتال کو فوجی مراکز کے واقع قریب ہونے کی وجہ سے جزوی نقصان ہوا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top