امریکی صدر نے ایران پر ایک اور حملے کا امکان مسترد کر دیا، صدرٹرمپ نے کہا کہ ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ درست وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے، حماس بھی غزہ میں جنگ بندی چاہتی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا۔
امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی وائٹ ہاؤس میں عشائیے پر ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ امید ہے اسرائیل ایران جنگ ختم ہو گئی۔
تہران پر ایک اور حملے ضرورت نہیں پڑے گی، ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی شہریوں کی دوسرے ممالک منتقلی کے سوال پر کہا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک سے بہت اچھا تعاون ملاہے، حماس بھی غزہ میں جنگ بندی چاہتی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ایسے ممالک کی تلاش پر کام کر رہے ہیں جو فلسطینیوں کو بہتر مستقبل دے سکیں، سیکیورٹی کی خودمختاری ہمارے پاس رہنی چاہیے۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے نوبیل انعام کمیٹی کو ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی ہے۔