امریکا میں شٹ ڈاؤن، ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹک ریاستوں کے اربوں ڈالر کے فنڈز روک دیے

امریکا میں شٹ ڈاؤن، ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹک ریاستوں کے اربوں ڈالر کے فنڈز روک دیے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ڈیموکریٹک اکثریت رکھنے والی ریاستوں کے لیے مختص 26 ارب ڈالر کے فنڈز عارضی طور پر منجمد کر دیے ہیں۔ منجمد کیے گئے فنڈز میں سب سے بڑا حصہ نیویارک کے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مختص 18 ارب ڈالر ہے۔

اس کے علاوہ 8 ارب ڈالر کے گرین انرجی منصوبے بھی روک دیے گئے ہیں، جو کیلیفورنیا، الینوائے اور دیگر 16 ڈیموکریٹک ریاستوں میں چل رہے تھے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ فنڈز شٹ ڈاؤن کے دوران غیر ضروری اخراجات کے زمرے میں آتے ہیں، تاہم ڈیموکریٹس نے اس اقدام کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

ان کے مطابق حکومت ملک کے اہم ماحولیاتی اور شہری ترقی کے منصوبوں کو سیاسی مخالفت کی بنیاد پر نقصان پہنچا رہی ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں نیویارک جیسے بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے اہم منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ گرین انرجی منصوبوں کی معطلی سے ماحولیاتی اہداف اور روزگار کے ہزاروں مواقع بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا میں اخراجات کا بل منظور نہ ہونے سے حکومت کا کام رُک گیا ہے، خلائی ادارے ناسا سمیت متعدد محکمے بند کر دیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ساڑھے 7 لاکھ وفاقی ملازمین کو جبری چھٹیوں پر بھیج دیا گیا، کپٹل ہل اور کانگریس لائبریری بھی مہمانوں کے لیے بند کر دی گئی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top