اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل ایران کشیدگی پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل ایران کشیدگی پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعہ کے روز اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر غور کے لیے ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

یہ اجلاس نیویارک کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے پاکستانی وقت 7 بجے شام ہوگا۔ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کو بھیجے گئے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ صورتحال نہایت خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے اور اس کی وجہ براہ راست امریکی مداخلت کے ناقابلِ تردید شواہد ہیں۔

ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی تھی اس درخواست کو روس، چین، پاکستان اور الجزائر کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں میزائل حملوں، فضائی حملوں اور سائبر کارروائیوں کے تبادلوں سے خطے میں تناؤ شدید ہو چکا ہے، جس پر عالمی برادری مسلسل تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔ سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں فریقین کے بیانات کے علاوہ ممکنہ جنگ بندی یا سفارتی مداخلت پر بھی غور کیا جائے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top