اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ ہو گئے

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ ہو گئے


اسرائیلی وزیرِ اعظم واشنگٹن کے لیے روانہ ہو گئے، نیتن یاہو کی آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سےملاقات ہو گی۔ ٹرمپ نیتن یاہو ملاقات میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی تجاویز میں اسرائیلی حملے روکنے، ساٹھ روزہ جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کی ضمانت، پہلے روز دس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، اٹھارہ یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی اور غزہ میں امداد اقوامِ متحدہ اور ہلالِ احمر سمیت متفقہ ذرائع کے ذریعے تقسیم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top