اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ میں مزید 50 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ میں مزید 50 فلسطینی شہید


اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کر دیے ہیں، شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس میں مجموعی طور پر مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ میں حملے جاری رکھے اور بھوکے، پیاسے اور خوف زدہ فلسطینیوں کو اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے کی ہدایات کے ساتھ پمفلٹ گرائے گئے۔

الجزیرہ کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی طیاروں نے ہر 10 سے 15 منٹ بعد بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر حملے کیے، جس کی وجہ سے اکثر افراد محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا موقع نہ پا سکے۔

ہفتے کو اسرائیل کے تین فضائی حملوں میں غزہ کے جنوب مغرب میں واقع پبلک پراسیکیوشن بلڈنگ کو نشانہ بنایا گیا۔

الجزیرہ کے مطابق، وسطی غزہ کے بریج کیمپ پر اسرائیلی حملے میں ایک شخص شہید ہوا، جبکہ فلسطین اسٹیڈیم میں بے گھر افراد کے خیموں پر حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔

خان یونس میں بھی اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہو گئے۔

الجزیرہ کے مطابق ٰہفتے کو غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ بھوک کی شدت سے بھی7 اور فلسطینی انتقال کر گئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں نسل کُشی کے لئے 8 ارب ڈالر فنڈز کی منظوری دے دی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top