پاکستان نے غزہ کے علاقے خان یونس میں واقع النصر ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں 21 افراد شہید ہوئے، جن میں 5 صحافی اور ایک ریسکیو ورکر شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہسپتال پر یہ حملہ انسانیت سوز اور سنگین جرم ہے، اور پاکستان النصر ہسپتال پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کے جرائم کے جواب میں عالمی برادری کو صیہونی ریاست کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا۔ اس کے علاوہ، دفتر خارجہ نے شام پر اسرائیلی حملوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے روکے۔