ائیرانڈیا حادثہ، طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا

ائیرانڈیا حادثہ، طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا


بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں 12 جون کو گرنے والے ائیر انڈیا بوئنگ 787 کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا۔

بھاتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن جانے والی بدقسمت پرواز 171 کے ملبے سے دونوں بلیک باکسز برآمد کر لیے گئے ہیں جب کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقاتی حکام نے وزیراعظم نریندر مودی کے ایک سینئر معاون پی کے مشرا کو بلیک باکس کی بازیابی کی تصدیق کی۔

گزشتہ روز پی کے مشرا نے احمد آباد میں طیارہ حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا اور سول اسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں زخمی افراد زیر علاج ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا ہے، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر مہلک حادثے کے ایک دن بعد جمعہ کو برآمد کر لیا گیا تھا۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر، جو اس سے قبل برآمد کیا گیا تھا، اس سے افسوسناک حادثے کی وجہ کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ ائیر انڈا طیارہ حادثے میں 270 افراد ہلاک ہوئے، طیارے میں 242 افراد سوار تھے جن میں سے 241 ہلاک ہوگئے اور ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔

 




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top