یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد صدر زیلنسکی نے عالمی اتحادیوں سے فوری مدد کی اپیل کر دی

یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد صدر زیلنسکی نے عالمی اتحادیوں سے فوری مدد کی اپیل کر دی


روس کی تازہ حملوں کے بعد یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے بین الاقوامی اتحادیوں سے فوری امداد کی اپیل کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کو اپنے دفاع کے لیے فوری اور مؤثر مدد کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں اور اہم تنصیبات کو محفوظ رکھا جا سکے۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ روس نے میزائل اور ڈرونز کی مدد سے شدید حملہ کیا ہے۔

جس سے ملک کے شمال، جنوب اور مغربی علاقوں میں نقصان ہوا۔

ویلادی میر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا۔

 جس سے ثابت ہو گیا کہ صدر پیوٹن مذاکرات نہیں چاہتے۔

روسی حملے سے وسطی کیف میں سرکاری عمارت تباہ جبکہ 4 افراد ہلاک ہوئے۔

قبل ازیں یوکرینی صدر زیلنسکی نے پیوٹن کی ماسکو میں ملاقات کی دعوت مسترد کردی۔

کہا میں دو طرفہ یا سہ فریقی ملاقات کے لیے تیار ہوں لیکن روس میں نہیں، میں ماسکو نہیں جا سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں:مسلمان ممالک فلسطینی مظالم کے جواب میں اسرائیل سے تمام تعلقات فوراً ختم کریں، آیت اللہ خامنہ ای

روس نے یوکرین پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیوٹن نے ماسکو میں ملاقات کی تجویزاس لئے دی تاکہ میٹنگ میں تاخیرہو۔

یوکرینی صدر نے کہا پیوٹن پر ہمیں بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ روسی صدر تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top