کینیڈا کے نومنتخب  وزیراعظم کون؟

کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم کون؟


کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کے منتخب کردہ رہنما، مارک کارنے، کل وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مارک کارنے کو اتوار کے روز پارٹی کی جانب سے رہنما منتخب کیا گیا تھا۔ وہ بینک آف کینیڈا کے سابق گورنر ہیں اور اب کینیڈا کے نئے وزیر اعظم کے طور پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔

کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق، مارک کارنے جمعہ کے روز وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ اس تبدیلی کے پیچھے موجودہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا مستعفی ہونے کا فیصلہ تھا، جو مہنگائی اور امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں پر دباؤ کا شکار تھے۔جسٹن ٹروڈو، جنہوں نے 2015 میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا، مسلسل دو انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top