ایک امریکی وفاقی جج نے کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈزکی تعیناتی پر پابندی عائد کردی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واضح طورپرحکم دیا ہے کہ وہ ریاست کی اجازت کے بغیرنیشنل گارڈزکوکیلیفورنیا میں تعینات نہ کرے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ریاستی خودمختاری کا احترام ضروری ہے اوروفاقی حکومت کا یہ اقدام آئینی اختیارات سے تجاوزتصورکیا جائے گا۔
جج نے قراردیا کہ قانون نافذ کرنے کے لئے نیشنل گارڈزکی تعیناتی صرف ہنگامی صورتحال میں اورریاستی حکومت کی درخواست پرہی کی جا سکتی ہے۔
کیلیفورنیا حکومت نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی مداخلت ناقابل قبول ہے اوریہ اقدام ریاست کے اختیارات کومحدود کرنیکی کوشش تھی، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے پرتاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔