کیریبین جزائر پرطوفان کی تباہیاں، 3 افراد ہلاک

کیریبین جزائر پرطوفان کی تباہیاں، 3 افراد ہلاک


رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ملیسا کیریبین جزائر میں اثر انداز ہونا شروع ہو گیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق کیٹیگری 5 کے اس طوفان کے باعث ہیٹی میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں، جن کے نتیجے میں اب تک 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہیٹی کے جنوبی علاقوں میں پروازیں معطل ہیں اور 3 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے اور طوفان آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان رکھتا ہے، جس کے بعد یہ مشرقی کیوبا اور بہاماس کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

جمیکا کے حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اونچے مقامات یا محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہوں تاکہ طوفان سے ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

جمیکا کے وزیراعظم نے طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top