ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی فحش گفتگو ٹک ٹاک پر وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی فحش گفتگو ٹک ٹاک پر وائرل


صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی امریکا بھر میں ٹک ٹاک پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی فحش گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکا میں آج 5 نومبر کو امریکی صدارتی انتخابات کی ووٹنگ جاری ہے، انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملہ ہیرس مد مقابل ہیں۔

تاہم دوسری جانب امریکا میں پولنگ شروع ہونے سے قبل ہی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی فحش گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور امریکا کے لاکھوں نئے نوجوان ووٹرز نے ان کی گفتگو پر حیرانی کا اظہار بھی کیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2005 کی فحش گفتگو پر مبنی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر خصوصی طور پر نوجوان ووٹرز نے اظہار برہمی کیا۔

نوجوان ووٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر کے رویے پر اظہار برہمی بھی کیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو پہلی بار 2016 کے انتخابات سے قبل وائرل ہوئی تھی اور اس وقت مذکورہ ویڈیو کو مذکورہ اخبار ہی سامنے لایا تھا۔

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے سامنے لائی جانے والی ڈونلڈ ٹرمپ کی فحش گفتگو پر مبنی مختصر ویڈیو دراصل 2005 کی ہے، جس میں سابق امریکی صدر ایک خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات پر بات کرنے کے دوران انتہائی نامناسب الفاظ کا استعمال کرتے سنائی دیتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو گاڑی میں بیٹھے ڈونلڈ ٹرمپ، ٹی وی میزبان اور دوسرے افراد کے درمیان ہونے والی گفتگو پر مبنی ہے، ویڈیو میں گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے لیکن آوازوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بات کو سنا جا سکتا ہے۔

کوچ کے اندر بیٹھے ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر افراد کی نجی گفتگو ان کے مائکروفونز سے لیک ہوئی۔

گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کوچ میں موجود ایک شخص کو ایک خاتون کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات کے حوالے سے بتاتے سنائی دیتے ہیں، ساتھ ہی وہ خاتون کی جسامت، اعضا اور خدوخال پر بات کرنے کے دوران نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کرتے سنائی دیتے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top