پاک سعودیہ دفاعی معاہدے سے بھارت پریشان، ردعمل سامنے آگیا

پاک سعودیہ دفاعی معاہدے سے بھارت پریشان، ردعمل سامنے آگیا


پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا۔ رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پراس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی اور بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بڑھکی مارتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس پیشرفت سے آگاہ تھی، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔

رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پراس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی اور بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ’اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store



Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top