امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ صدر ٹرمپ نے امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس معاملے کا بغور جائزہ لینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنگیں ختم کرنے میں تجربہ کار ہیں اور اس بار بھی امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔
ٹرمپ نے یاد دلایا کہ انہوں نے ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے روکا تھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑی کامیابی لوگوں کی جانیں بچانا ہے، چاہے نوبل انعام جیسی پہچان نہ ملے۔
اس سے قبل، غزہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہو گئی ہے اور جنگ بندی برقرار رہے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ لکا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ جلد قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے۔