نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق فیصلے پر عمل ہونا چاہیے: یورپی یونین

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق فیصلے پر عمل ہونا چاہیے: یورپی یونین


اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہا ہے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ کی گرفتاری وارنٹ کا فیصلہ سیاسی نہیں۔

جوزف بوریل نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کا احترام اور اس پر عمل ہونا چاہیے۔

دوسری جانب نیدرلینڈز نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنےکاعندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیدر لینڈز کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے جاری کردہ نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ پرعمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیتن یاہو نے نیدرلینڈز میں قدم رکھا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔

عالمی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔

عدالت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے رواں سال مئی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر کے جنگی جرائم کےارتکاب کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top