نہر کا پانی اچانک سرخ، لوگوں میں تشویش کی لہر

نہر کا پانی اچانک سرخ، لوگوں میں تشویش کی لہر


ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے مضافات میں بہنے والی ایک نہر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیونس آئرس کے مضافات میں بہنے والی ایک نہر کا پانی اچانک سرخ ہونے سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹیکسٹائل ڈائی کے ڈمپنگ یا قریبی ڈپو سے کیمیائی فضلہ نہر میں پھینکے جانے کے باعث نہر کے پانی کا رنگ تبدیل ہوا ہے۔

ارجنٹینا کی وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ کینال کے پانی کے سیمپلز لے لیے گئے ہیں اور انہیں چیک کیے جانے کے بعد پانی کا رنگ تبدیل ہونے کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

سوشل میڈیا پر موجود تصاویر اور ویڈیو میں نہر کے سرخ پانی کو بہتا دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس حوالے سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ ٹیکسٹائل کی لوکل کمپنیاں زہریلہ فضلہ نہر میں پھینکتی ہیں جس سے لوگوں میں بیماریاں بھی پھیلتی ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top